المهيمن
كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...
وہ پانی جس میں نجاست گرنے کی وجہ سے اس کے اوصاف میں سے کوئی وصف تبدیل ہو گیا ہو ۔
ماءِ نجس: اس پانی کو کہتے ہیں جس کے ساتھ نجاست مل جانے کی وجہ سے اس کے اوصاف میں سے کوئی وصف تبدیل ہوجائے۔ یا تو اس کا ذائقہ بدل جائے بایں طور کہ اس میں اس نجاست کا ذائقہ آنے لگے یا پھر رنگ بدل جائے یعنی اس کا رنگ نجاست کے رنگ کی طرح کا ہوجائے یا پھر اس کی بو بدل جائے بایں طور کہ اس میں سے نجاست کی بو آنے لگے۔ یا پھر ان اوصاف میں سے ایک سے زیادہ اوصاف بدلجائیں۔ اس صورت میں یہ پانی نجس ہوجائے گا چاہے اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ۔