الشاكر
كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...
جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرنا اور ان سے عداوت رکھنا اور اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرنا۔
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت: اللہ تعالیٰ کی شریعت اور اس کے نبی ﷺ کی سنت سے پیٹھ پھیرنے، ان سے روگردانی کرنے اور ان کی مخالفت و دشمنی سے عبارت ہے۔ اس کے کئی درجات اور مختلف مراتب ہیں: چنانچہ ان میں سے کچھ کفر وشرک کے ذریعے ہوتے ہیں، جیسے مشرکین اور یہود ونصاری کی مخالفت۔ کچھ مخالفت ان سے کم تر درجہ کی بھی ہوتی ہے، جیسے ان اہلِ بدعت کی مخالفت جن کی بدعت انہیں اسلام سے خارج نہیں کرتی۔ نیز ان میں سے کچھ مخالفت اس سے بھی کم تر درجے کی ہوتی ہے، جیسے نافرمانوں اور کبیرہ گناہوں کے مرتکبین کی مخالفت۔