العزيز
كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...
پاؤں پر ایک جگہ سے دوسری جگہ تیزی سے جانا۔
’مشی‘ پاؤں پر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کو کہتے ہیں، خواہ یہ جانا تیز ہو یا آہستہ، البتہ یہ دوڑ کر نہ ہو۔ ’مشی‘ کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: مشیِ مامور بہ:جیسے نماز کے لیے چلنا، درمیانی چال چلنا، طلب رزق کے لیے چلنا۔ دوسری قسم :مشی منہی عنہ: ہر وہ مشی جس سے شارع نے منع کیا ہے، یا وہ کسی ممنوع چیز میں واقع ہونے کا ذریعہ و وسیلہ ہے، جیسے متکبرانہ انداز سے چلنا، اِتراتے ہوئے چلنا، لوگوں کی چغل خوری کے لیے چل کر جانا، زنا کی طرف چل کر جانا وغیرہ۔
المَشْيُ: پاؤں پر چلنا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا۔ کہا جاتا ہے:’’مَشَى، يَمْشِي، مَشْياً‘‘، یعنی وہ اپنے پاؤں پر چلا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوا، خواہ یہ تیز ہو یا آہستہ۔