السيد
كلمة (السيد) في اللغة صيغة مبالغة من السيادة أو السُّؤْدَد،...
جس کی مقدار کا تعین گنتی اور حساب کے ذریعے ہوتا ہے۔
المَعْدوداتُ: اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کی مقدار شمارکرکے یا عدد کے ذریعہ جانی جاتی ہے۔ العَدّ (شمار) سے مراد ایک عدد کو دوسرے عدد کے ساتھ جمع کرنا اور انہیں تفصیلی انداز میں شمار کرنا ہے۔ اور اس کی دو قسمیں ہیں: 1.المَعدوداتُ المُتَقارِبَةُ: یہ وہ اشیاء ہیں جن کے افراد کے مابین کوئی ایسا تفاوت نہیں ہوتا جسے قیمت کے اختلاف میں مدنظر رکھا جائے کیونکہ یہ ہم جنس اشیاء کے قبیل سے ہوتی ہیں۔ مثلاً انڈوں کی ایک ٹرے، کیوں کہ ان کی مقدار کو ٹوکری میں موجود انڈوں کو ایک ایک کرکے گننے سے جانا جاتا ہے اور ہر انڈے کی علیحدہ طور پر قیمت جاننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 2. المَعدوداتُ المُتَفاوِتَةُ: ایسی اشیاء جن کے افراد کے مابین ایسا تفاوت اور اختلاف پایا جائے جسے قیمت کے اختلاف میں مدِ نظر رکھا جائے کیونکہ ایسی اشیاء قیمت لگائی جانے والی اشیاء میں سے ہوتی ہیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ: بھیڑ بکریوں کا ایک ریوڑ۔ چنانچہ اس کی قیمت کا حساب لگانے میں اس بات کی ضرورت پڑے گی کہ بھیڑ بکریوں کی کل تعداد کا علم ہو اور ہر ایک بکری کی الگ سے قیمت بھی معلوم ہو۔
المَعْدوداتُ: یہ ’معدود‘ کی جمع ہے جو کہ ’عدد‘ سے ماخوذ ہے۔ اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جنھیں ان کے افراد اور اجزاء کے حساب سے، گنا اور شمار کیا جاتا ہے اور ان کی مقدار کا پتا لگایا جاتا ہے۔