نماز کی اقامت (الإقَامَةُ)

نماز کی اقامت (الإقَامَةُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


مخصوص شرعی الفاظ کے ساتھ نماز شروع ہونے کی خبر دینے کو ’اقامۃ‘ کہا جاتا ہے۔

الشرح المختصر :


اقامۃ کا مفہوم ہے: نماز پڑھنے کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو مخصوص الفاظ کے ذریعہ اور مخصوص انداز میں نماز کے لیے کھڑے ہونے کى اطلاع دینا۔ مذاہب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ من حیث الجملہ اقامت کے الفاظ وہی ہیں جو اذان کے ہیں صرف ”حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ“ کے بعد ”قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ“ کا اضافہ کیا جائے گا۔ نیز اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ اقامت کے الفاظ کى ترتیب بھی الفاظِ اذان کى ترتیب کے مثل ہوگى۔

التعريف اللغوي المختصر :


اقامۃ کا لغوی معنی ہے ثبات واستقرار۔ یہ لفظ کسی چیز کو انجام دینے اور بیٹھے ہوئے کو کھڑا کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔