الأكرم
اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...
کسی شخص کو کوئی کام کرنے یا نہ کرنے پر مجبور کرنا۔
’الزام‘ (لازم کرنا) سے مراد کسی شخص پر کسی کام کا کرنا یا نہ کرنا لازم کردینا ہے۔ خواہ وہ کام مباح ہو، حرام ہو، مکروہ ہو، واجب ہو، یا مستحب۔ الزام کی دو قسمیں ہیں: 1۔ اللہ تعالى کا مخلوقات پر امر ونہی کے ذریعہ (کسی شے کا) لازم کرنا۔ 2۔ مخلوق کا مخلوق پر کسی چیز کو لازم کرنا۔ یہ کبھی ولایت عامہ کے تحت ہوتا ہے جیسے حکمران کا رعایا پر فرائض کی ادائیگی، جیسے زکات وغیرہ لازم کرنا، اور کبھی ولایت خاصہ کے تحت جیسے شوہر کا بیوی اور باپ کا بیٹے پر کچھ لازم کرنا وغیرہ۔
اِلزام: اِثبات اور دائمی بنانا۔ ’الزام‘ کا اصل مطلب ’کسی چیز کو دوسری چیز کے ساتھ کردینا ہے‘۔ اس کے دیگر معنوں میں غالب آنا، زیر کرنا، مجبور کرنا، ضروری اور واجب کرنا وغیرہ شامل ہیں۔