المؤخر
كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...
وہ آیات جن میں مفاہیم کو ذہن کے قریب تر بنانے یا پھر حقائق کی وضاحت وغیرہ کی غرض سے کسی شے کی کسی اور شے یا مختصر انداز میں کسی عمدہ معنی سے تشبیہ پائی جاتی ہے ۔
امثال کا شمار قرآن کریم کے جلیلُ القدر علوم میں ہوتا ہے۔ یہ "مَثَل" کی جمع ہے۔ قرآنی مثال سے مراد ایسا بیانی اسلوب ہے جو محسوس واقعاتی دنیا سے ماخوذ زندہ نمونوں پر مشتمل ہوتا ہے خواہ اس کا استعمال معقول کو محسوس کے قریب کرنے کے لیے ہو یا پھر دو محسوسات میں سے ایک کو دوسرے سے قریب کرنے کے لیے ہو تاکہ یہ ايسے عمومی قواعد کی حیثیت اختیار کرلیں جن پر لوگوں کے دنیاوی اور اخروی معاملات کی درستگی کا مدار ہو۔ امثال کی دو قسمیں ہیں: اول: صریح امثال: ان سے مراد وہ امثال ہیں جن میں لفظ "مثل" صراحت کے ساتھ موجود ہو یا پھر ایسے الفاظ ہوں جو اس کے مثل ہونے پر دلالت کرتے ہوں۔ دوم: مرسل امثال: ان سے مراد وہ امثال ہیں جن میں تمثیل کے لفظ کا صراحت کے ساتھ بیان نہ ہو تاہم یہ مختصر انداز میں عمدہ معانی پر دلالت کرتی ہوں اور ان میں موجود عبرت اور سامنے والے کو مطمئن کر دینے والی خاصیت کی وجہ سے انہیں کثرت سے بطورِ مثال پیش کیا گیا ہو۔