اِنظار، مہلت (الإِنْظَارُ)

اِنظار، مہلت (الإِنْظَارُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


حق کے مطالبہ کا وقت آن پڑنے پر استطاعت وقدرت اور فراخی تک مطالبہ کو مؤخر کردینا۔

التعريف اللغوي المختصر :


لغت میں انظار کا معنی مہلت دینا، تاخیر کرنا اور وقت بڑھانا ہے۔ اس کی ضد تعجیل یعنی جلدی کرنا آتی ہے، اِنظار کا لفظ دراصل ’نظر‘ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے کسی چیز میں تامّل اور اس میں غور وخوض کرنا۔ اِنظار کے معانی میں تاَنّی (غور وفکر)، ترقّب (انتظار) اور تربّص (تاک میں رہنا) بھی آتے ہیں۔