انکار کرنا (الإِنْكَار)

انکار کرنا (الإِنْكَار)


الحديث العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


انسان کا اپنے دل اور زبان سے انکار کرنا چنانچہ وہ نہ تو حق کا عقیدہ رکھے اور نہ اس کا اقرار کرے۔

الشرح المختصر :


انکار: دل میں وہ بات آئے جس کا اسے تصور نہ ہو۔ کفر کی اقسام میں سے ایک ’کفرِ انکار‘ بھی ہے۔ اس سے مراد ہے ’’دل اور زبان سے انکار کرنا اور بیان کردہ توحید کو نہ ماننا‘‘۔ زبان کے انکار کا سبب دل کا انکار ہوتا ہے۔ تاہم بعض اوقات زبان کسی شے کا انکار کرتی ہے جب کہ دل میں اس کی صورت موجود ہوتی ہے، اور وہ شخص اس میں جھوٹا ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الانکار: یہ اس معرفت کی ضد ہے جس کے ساتھ دل کو قرار آتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ’’نَكِرَ الشَّيءَ وأنكَره‘‘۔ یعنی اس شے کو اس کے دل نے قبول نہ کیا اور اس کی زبان نے اس کا اعتراف نہ کیا۔ انکار کا ایک معنی ’جحود‘ (علم کے باوجود انکار کرنا) بھی آتا ہے۔