الأكرم
اسمُ (الأكرم) على وزن (أفعل)، مِن الكَرَم، وهو اسمٌ من أسماء الله...
ہر وہ چیز جو کسی شے کی صفت اور اس کی حقیقت کو بیان کرے۔
’نموذج‘ ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جو کسی شے کی صفت اور اس کی حقیقت کو بیان کرے ۔ مثلا فروخت کنندہ خریدار کو گندم کے ڈھیر میں سے ایک صاع گندم دکھائے پھر اس کو سارا ڈھیر یہ کہہ کر فروخت کردے کہ یہ ڈھیر اس صاع کی جنس سے ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ اگر سامان تجارت سامنے موجود نہ ہو اور نمونہ سے اس کی پہچان ہوسکتی ہو مثلا کوئی ایسی شے ہو جسے ناپا یا وزن کیا جاتا ہو تو اس صورت میں نمونہ کو دیکھنا سارے سامان تجارت کو دیکھنے کے مترادف ہوگا۔ الاّ یہ کہ نمونہ سارے سامان تجارت سے مختلف ہو یا پھر سامان تجارت جن اشیاء پر مشتمل ہو وہ یکساں نہ ہوں (ایسی صورت میں مشتری کو خیار حاصل ہوگا)۔
الأُنمُوذَجُ: ’مثال‘ جس کے مطابق کوئی دوسری شے تیار کی جاتی ہے۔ اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہوتا ہے جو کسی شے کی صفت کو بیان کرے۔