البحث

عبارات مقترحة:

العفو

كلمة (عفو) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعول) وتعني الاتصاف بصفة...

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

الخبير

كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...

اہلِ شوری، ماہرین کی ایک جماعت جو اہم امور میں مشورہ دیتی ہے۔
(أَهْلُ الشُّورَى)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

علم اور رائے رکھنے والے وہ لوگ جن کے سامنے مختلف امور ومسائل پیش کیے جاتے ہیں تاکہ ان میں وہ غور وفکر کریں اور ایک نتیجہ پر پہنچیں اور ان پر عمل درآمد ہوسکے۔

الشرح المختصر

اہلِ شوری: عوام الناس میں سے چنیدہ لوگ، جن کے اندر اسلام، علم، امانت داری اور تجربہ جیسے کچھ خاص اوصاف موجود ہوتے ہیں اور ارکانِ حکومت ومسلمانوں کے حکمرانوں پر ان سے مشورہ لینا واجب ہوتا ہے۔ یہ لوگ جن صفات وشرائط کے حامل ہوتے ہیں ان کی بنیاد پر مشورہ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں اور اپنی شخصیت اورنام کے اعتبار سے متعین ہوتے ہیں۔ شوری کا معنی ہے ’اہلِ علم اور صاحبِ رائے سے کسی خاص مسئلے میں مشورہ طلب کرنا تاکہ حقیقت تک پہنچنے نیز مشکلات کا حل دریافت کرنے میں ان سے مدد لی جائے‘۔ اس کے اہل وہی لوگ ہوتے ہیں جو اس کام کی ذمہ داری اس لیے لیتے ہیں تاکہ کسی درست رائے تک پہنچا جاسکے۔ ایسے لوگوں کو اربابِ حلّ وعقد سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔