بُغض (الْبُغْض)

بُغض (الْبُغْض)


التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


كسی شے سے اعراض کرتے ہوئے اسے ناپسند کرنا۔

الشرح المختصر :


بغض ایک نفسانی صفت جو دو افراد کے مابین واقع ہوتی ہے۔ اس کا وقوع یا تو دونوں جانب سے یا پھر ایک جانب سے ہوتا ہے۔ بغض کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: قابلِ مذمت بغض؛ اس سے مراد وہ بغض ہے جس کا منشا ہوائے نفس اور دنیا کے لیے تنافس کرنا ہوتا ہے۔ دوسری قسم: قابلِ تعریف بغض: اس سے مراد وہ بغض ہے جو اللہ کی خاطر ہو یا وہ بغض جو ان لوگوں سے ہو جن سے اللہ تعالیٰ بھی ان کی کسی صفت کے سبب بغض رکھتا ہے۔ جیسے کفار، اہلِ بدعت اور اس قماش کے دیگر لوگوں سے بغض رکھنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


البُغْضُ: کراہت اور ناپسندیدگی۔ ’بغض‘ کی ضد ’محبت‘ آتی ہے۔ ’بغض‘ کا حقیقی معنی ہے: نفس کا کسی چیز سے دور ہٹنا اور اسے ناپسند کرنا۔