المتين
كلمة (المتين) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل على وزن (فعيل) وهو...
رحمِ مادر میں موجود بچے کا ذبح ہونے کے احکام میں اپنی ماں کا جزء ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ مرتبط ہونا۔
’تَبَعِیہ‘ سے مراد فرع کا اصل سے احکام میں مرتبط رہنا ہے۔ فرع اس شے کو کہتے ہیں جو کسی دوسری شے کے تابع ہوتی ہے اور اسی سے پیدا ہوتی ہے۔ فرع کی دو حالتیں ہیں: پہلی حالت: فرع اصل سے متصل ہو، جیسے جنین اپنی ماں سے، اون مینڈے سے اور دودھ تھن سے۔ دوسری حالت: فرع اپنے اصل سے جدا ہو، جیسے وہ قیدی بچہ جس کے ساتھ اس کے ماں باپ میں سے کسی کو قید کرلیا گیا ہو۔
التَّبَعِيَّةُ: کسی شے کا کسی اور شے سے مرتبط ہونا اور اس سے ملحق ہونا۔ یہ دراصل ’اتِّباع‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے کسی دوسرے کے پیچھے چلنا۔ اس کا معنی ساتھ لگے رہنا بھی آتا ہے۔