البحث

عبارات مقترحة:

الأحد

كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...

المقدم

كلمة (المقدِّم) في اللغة اسم فاعل من التقديم، وهو جعل الشيء...

العالم

كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

تحقیق (قرآن مجید پڑھنے کے درجات میں سے ایک درجہ ہے)۔
(التّحْقِيق)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

تعلیم کے ارادہ سے معانی میں غور و فکر اور احکام کی رعایت کرتے ہوئے اطمینان کے ساتھ آہستہ آہستہ پڑھنا ۔

الشرح المختصر

صحیح طور پر قرآن مجید پڑھنے کے تین مراتب ہیں اور وہ تحقیق، تدویر اور حدْر ہیں۔ تحقیق کا مطلب تلاوت کرتے وقت حد درجہ اطمینا ن کا پایا جانا ہے بایں طور کہ ہر حرف کو تجوید کے مطابق اس کا حق دیا جائے جیسے مکمل طور پر مد کرنا، ہمزہ کو ثابت کرنا، پوری حرکت پڑھنا، اظہار اور تشدید کو اس کا حق دینا اور غنہ وغیرہ کی ادا ئیگی ہے، اس کا مقصد بہترین ترتیل کے ارادہ سے زبان کی تدریب اور الفاظ کی درستگی ہے۔ اور تدویر کا مطلب احکام تجوید کی رعایت کرتے ہوئے درمیانی رفتار سے پڑھنا ہے جس میں نہ رفتار دھیمی ہو اور نہ تیز۔ اور ’حدْر‘ کہتے ہیں احکامِ تجوید کی رعایت کرتے ہوئے تیزی سے پڑھنا۔

التعريف اللغوي المختصر

تحقیق کا لغوی معنی ہے: اثبات اور تصحیح، اور ’حق‘ کا معنی ہے ثابت اور صحیح۔ اس کی ضد ’باطل‘ آتی ہے، اور تحقیق کا اصل معنی ہے کسی چیز کو ثابت کرنا، کہا جاتا ہے ’’حَقَّقْتُ الشَّيْءَ أُحَقِّقُهُ تَحْقِيقًا‘‘ یعنی میں نے اس شے کو ثابت رکھا اور لغت میں تحقیق کا ایک معنی یہ بھی ہے ’’کسی چیز کی انتہا کو پہنچنا، تاکید، یقین، صحیح گرداننا، درست کرنا اور ایجاد کرنا‘‘۔