الملك
كلمة (المَلِك) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعِل) وهي مشتقة من...
کسی شے کا ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہونا۔
’تغیر‘ کا معنی ہے کسی شے کا ایک حالت وصفت سے دوسری حالت وصفت کی طرف منتقل ہونا۔ چاہے یہ منتقلی ذوات کی ہو یا صفات کی یا پھر ایک ساتھ دونوں کی۔ یہ تبدیلی جس طرح کلّی ہوتی ہے اسی طرح جزوی بھی ہوتی ہے۔
التَّغَيُّرُ: ’منتقل ہونا‘ اور ’تبدیل ہونا‘۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”تَغَيَّرَ الشَّيْءُ، يَتَغَيَّرُ، تَغَيُّراً“ یعنی وہ شے بدل گئی اور اس میں تغیر واقع ہو گیا۔ ’تغییر‘ کا حقیقی معنی ہے : کسی ایسی چیز کی تخلیق جو پہلے نہیں تھی۔ ’تغیر‘ کا معنی: ’ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونا‘ ہے۔