العالم
كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...
اقرار کرنے والے کا قاضی کے روبرو اس شے کی وضاحت کرنا جسے اس نے اقرار کرتے ہوئے مبہم رکھا تھا۔
تفسیر: الفاظ کے معانی بیان کرنا اور ان کے مدلولات کی وضاحت کرنا، خواہ یہ الفاظ مشترک معانی کے قبیل سے ہوں یا مشکل یا مجمل یا پوشیدہ معانی وغیرہ کے قبیل سے جیسے غریب (اجنبی) الفاظ وغیرہ۔ اور خواہ تفسیر ظاہرِ کلام کے موافق ہو یا مخالف۔ کلام کی تفسیر کی صورتیں میں یہ بھی ہے: متکلم نے قاضی کے سامنے اقرار کرنے میں جو ابہام رکھا ہو اس کی وضاحت کرنا، خاص طور سے اس وقت جب اس کا تعلق دوسرے کے حق سے ہو۔ اور اگر وہ انکار کردے توجس چیز کا اس نے اجمال کے ساتھ اقرار کیا ہے اس کی تفسیر پیش کرنے سے انکار کرنے کی وجہ سے وہ خود پر واجب حق کی ادائیگی سے انکار کرنے والا مانا جائے گا۔
تفسیر: منکشف کرنا، بیان کرنا، ظاہر کرنا اور وضاحت کرنا۔ اس کی ضد اجمال اور ابہام آتی ہے۔