تولُّدْ (جننا) (التَّوَلُّد)

تولُّدْ (جننا) (التَّوَلُّد)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


فاعل سے کسی فعل کے نتیجے میں دوسرا فعل صادر ہونا، جیسے ہاتھ کی حرکت سے چابی کا حرکت کرنا ۔

الشرح المختصر :


’تَوَلُّدْ‘: یہ ان امور میں سے ہے جو انسان سے جُدا ہوتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کے فعل سے پیدا ہوا ہے۔ در حقیقت اس میں انسان اور اس چیز کے ہونے کا سبب جو اس سے جُدا ہوتا ہے دونوں کارفرما ہوتے ہیں۔ چنانچہ جب انسان کوئی پتھر پھینکتا ہے تو اس کا فعل نظر نہیں آتا، پتھر کا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا اس کے اس فعل اور ایک دوسرے سبب یعنی پتھر اور ہوا سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق ہے۔ اس لئے انسان ان افعال کے پیدا کرنے میں مستقل نہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


تَوَلُّدْ: یہ مصدر ہے ’تَوَلَّد‘ کا۔ اس کا معنی ہے ایک چیز سے دوسری چیز کا ہونا۔ چنانچہ کہا جاتا ہے ’’تَوَلَّدَ الشَّيءُ مِن الشَّيْء‘‘ یعنی وہ اس سے پیدا ہوا، وہ اس سے حاصل ہوا کسی بھی سبب سے۔ ’تَوَلُّدْ‘ اصل سے پیدا ہونا۔ اس کا اطلاق کام کے ہونے پر بھی ہوتا ہے۔