المعطي
كلمة (المعطي) في اللغة اسم فاعل من الإعطاء، الذي ينوّل غيره...
ایک مجوسی فرقہ جو یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ کائنات کی تخلیق دو اصولوں: نور اور ظلمت سے ہوئی ہے۔
ثنویت: مجوسیوں وغیرہ کا ایک گروہ ہے، جو کہتے ہیں کہ کائنات کی تخلیق دو اصولوں: نور اور ظلمت سے ہوئی ہے اور یہ دونوں ازلی اور قدیم ہیں۔ اپنی ذات اور شکل کے اعتبار سے یہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور عمل و تدبیر میں ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں۔ ان کے نزدیک ’نور‘ اچھائی کا خدا ہے اور ’ظلمت‘ برائی کا خدا ہے۔ ’ثنویت‘ کا کائنات کے دو خدا ہونے کا نظریہ واضح طور پر فاسد ہے، جسے فطرت اور عقل سلیم مسترد کرتے ہیں۔
’ثنویۃ‘: ’ایک کو دوسرے کے ساتھ ملانا‘۔ کہا جاتا ہے ’ثَنَّيْتُ الشَّيْءَ أُثَنِّيهِ‘ یعنی میں نے اُس شے کے ساتھ کسی اور کو ملا دیا۔ تثنیۃ کا معنی کسی شے کو دو بنا دینا بھی ہوتا ہے۔ یہ دو گنا کردینے کے معنی میں بھی آتا ہے۔