الودود
كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...
خوف اور کمزوری جس کی وجہ سے انسان ڈرنے لگتا ہے اور اقدام کرنے سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
جُبْن: دل کی کمزوری جو انسان کو اس کام کے کرنے سے روکتی ہے جو اسے ناگوار ہوتا ہے۔ یہ ایک قابلِ مذمت نفسانی عادت ہے، جس شخص میں یہ ہوتی ہے اسے یہ دشمن کا سامنا کرنے سے روکتی ہے؛ اس ڈر سے کہ کہیں وہ مارا نہ جائے۔ یا پھر یوں کہنا چاہیے کہ: فوری طور پر کسی دردناک بات کے پیش آنے کے اندیشے کے باعث دل کا اس طور پر دکھنا کہ وہ اس شخص کو ذہنی طور پر اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے سے روک دے۔ یہ نفس کے تئیں بخل ہے، جس سے نبیﷺ نے پناہ مانگی ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے فریضۂ جہاد کا قیام، برملا حق بات کہنے اور برائیوں کو برا کہنے جیسے دیگر فرائض چھوٹ جاتے ہیں۔
الجبن: ’ڈرنا‘ اور ’پیش قدمی نہ کرنا‘۔ اس کی ضد ’شجاعت‘ہے۔ ’جبان‘ کمزور دل شخص کو کہا جاتا ہے۔