حَدَث (ناپاکی) (الْحَدَثُ)

حَدَث (ناپاکی) (الْحَدَثُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ سبب جو وضو یا غسل یا تیمم کو واجب کر دیتا ہے۔

الشرح المختصر :


حَدَث: ایک شرعی سبب یا وصف ہے جو وضو یا غسل یا ان دونوں کا بدل یعنی تیمم کو واجب کر دیتا ہے۔ یا یوں کہا جائے کہ: حدث وہ شرعی (یا حُکمی) وصف ہے جو اعضائے جسم پر طاری ہوتا ہے اور طہارت کو زائل کر دیتا ہے اور نماز کی صحت وغیرہ کو روک دیتا ہے۔ اس کی دو قسمیں ہیں: 1۔حدثِ اصغر: اس سے مراد وہ ’حدث‘ ہے جو ’طہارت صغری‘ کو واجب کرتا ہے۔ ’طہارت صغری‘ وضو یا اس کے بدل کو کہتے ہیں۔ جیسے پیشاب کا نکلنا، ہوا کا خارج ہونا، پاخانہ کا خارج ہونا اور نیند۔ 2۔ حدثِ اکبر: اس سے مراد وہ ’حدث‘ ہے جو ’طہارت کبریٰ‘ کو واجب کرتا ہے۔ ’طہارت کبریٰ‘ غسل یا اس کے بدل کو کہتے ہیں۔ جیسے منی اور دمِ حیض کا نکلنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


حَدَث: سبیلین میں سے کسی ایک یعنی اگلی یا پچھلی شرم گاہ سے نکلنے والی چیز کو ’حَدَث‘ کہتے ہیں۔ ’حَدَث‘ اصل میں ’حدوث‘ سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے واقع ہونا اور نیا ہونا۔