اَبطح (مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام) (الأبْطَحُ)

اَبطح (مکہ کے قریب ایک جگہ کا نام) (الأبْطَحُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


يہ مکہ کے قریب ایک کشادہ جگہ کا نام ہے جہاں حجاج جمرات کو کنکریاں مارنے اور منیٰ سے کوچ کرنے کے بعد اترتے ہیں۔

الشرح المختصر :


’ابطح ‘ یا ’مُحَصَّب‘ (میم پر پیش، اور صاد پر تشدید وزبر ): مکہ اور منیٰ کے درمیان ایک وسیع وادی ہے، اس وقت یہ مکہ کا ایک حصہ بن چکا ہے۔ یہ منحنی اور ریع الحجون کے مابین واقع ہے جس سے متصل بطحاء مکہ ہے جو مسجد حرام تک جاتا ہے۔ اور یہ دونوں ’معلاۃ‘ کا حصہ ہیں - يعنی’مھبط ریع الحجون‘ - جو کہ مکہ گورنر ھاؤس اور مسجد اجابۃ کے قریب ہے اور آج جو سڑک ’منحنی‘ سے ’ریع الحجون‘ تک جاتی ہے اسے ’شارع الأبطح‘ کہا جاتا ہے، جو ایک وسیع سڑک ہے جس پر بہت سی عمارتیں اور بازار ہیں اور اسی پر حجاج کے لیے مسجدِ حرام سے منیٰ ٰجانے کا راستہ بنا ہوا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


’الأَبْطَحُ‘ ایسا ہموار، کشادہ اور چوڑا میدان جس میں چھوٹے سنگریزے ہوں۔ اَبْطَحْ کا اصل ماخذ ’بَطْحْ‘ ہے، جس سے مراد کسی چیز کا پھیلنا، کشادہ اور ہموار ہونا ہے۔ اسی سے آپ کہتے ہیں:’تَبَطَّحَ السیلُ‘ یعنی سیلاب بہت زور شور سے بہا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بَطْحاء سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے چھوٹی کنکریاں۔