قسم (الْحَلِفُ)

قسم (الْحَلِفُ)


العقيدة الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


مخصوص الفاظ کے ساتھ حروف قسم میں سے کسی حرف کے ذریعے کسی قابلِ تعظیم شے کا ذکر کرتے ہوئے کسی شے کی تاکید کرنا۔

الشرح المختصر :


کسی قابل تعظیم شے کا مخصوص انداز میں ذکر کرکے کسی حکم کی تاکید کرنا۔ قسم اللہ تعالی کے اسماء میں سے کسی اسم کے ساتھ یا اس کی صفات میں سے کسی صفت کے ساتھ اٹھائی جاتی ہے بایں طور کہ اس کے ساتھ حروف قسم میں سے کوئی حرف ملا ہو جو کہ باء، تاء اور واؤ ہیں۔ قسم میں مقسم بہ کی تعظیم ہوتی ہے، اسی طرح وہ شخص اسے اپنی بات میں پختگی پیدا کرنے کے لئے ذکر کرتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الحَلِفُ: اسے ”الحَلْفُ“ اور ”الحِلْفُ“ بھی پڑھا جاتا ہے۔ اس کا معنی ہے: قسم۔ اس کا حقیقی معنی ہے: لازم ہونا کیونکہ انسان پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی قسم پر ثابت رہے۔