حماقت (الْحُمْقُ)

حماقت (الْحُمْقُ)


الفقه أصول الفقه التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


انسان میں عقل کی کمی جو اسے اپنے لیے نقصان دہ کام کے کرنے پر آمادہ کرتی ہے جبکہ اسے اس کی قباحت کا علم ہوتا ہے۔

الشرح المختصر :


حماقت ان بری صفات میں سے ہے جن سے پرہیز کرنا اور ان سے دور رہنا ضروری ہے۔ یہ عقل کی نقیض اور اس کی ضد ہے۔ عقل کو عقل اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ صاحبِ عقل کو بے وقوفی اور جہالت جیسی صفات سے روکتی ہے اور اسے برے قول و فعل سے باز رکھتی ہے۔ احمق شخص ناقصِ عقل اور ناقص رائے والا ہوتا ہے جو نہ خود اپنے آپ کو اور نہ ہی دوسروں کی رہنمائی کرسکتا ہے۔ حماقت کی چند علامات یہ ہیں: جہالت، جلدبازی، غرور، ہلکا پن، سوچے سمجھے بغیر فورًا جواب دے دینا، بہت زیادہ ہنسنا، کثرت سے اچھے لوگوں کی برائی کرنا اور برے لوگوں سے میل جول رکھنا وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


الحُمْقُ: عقل کی کمی اور اس کا ناقص ہونا۔ حُمق کا معنی ’رائے کے خراب اور متذبذب ہونے‘ کا بھی آتا ہے۔ حُمق کی ضد عقل (دانشمندی)، فطانت اور حکمت آتی ہے۔ حُمق کا حقیقی معنی ہے: کمی اور قلت۔