البحث

عبارات مقترحة:

الخبير

كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الجبار

الجَبْرُ في اللغة عكسُ الكسرِ، وهو التسويةُ، والإجبار القهر،...

اختلاف
(الاخْتِلاَف)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کسی قول، فعل یا اعتقاد میں ایک فریق (پارٹی) کا دوسرے فریق کے مخالف رویہ اختیار کرنا۔

الشرح المختصر

اختلاف دو فریق کے مابین کسی رائے، فیصلے یا ہیئت وغیرہ میں عدمِ یکسانیت کو کہتے ہیں۔ اختلاف کی مثالیں: جیسے کسی شے کے حکم کے بارے میں فقہا کے مابین اختلاف اور نمازیوں کا صف بندی میں اختلاف؛ بایں طور کہ وہ ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہوں، دار الکفر اور دار الاسلام میں اختلاف، مختلف جگہوں کے مطالع میں اختلاف وغیرہ۔ نصوص کے تتَبُّعْ کے اعتبار سے اختلاف کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: مقبول اختلاف؛ یعنی فروعی مسائل وغیرہ میں اختلاف۔ اس اختلاف کے چند اسباب یہ ہیں: اجمال وعموم، قراءات اور لغت میں اختلاف، روایت میں اختلاف ، کسی خاص مسئلے سے متعلق وارد حدیث کا علم نہ ہونا یا اس کا بھول جانا وغیرہ وغیرہ۔ دوسری قسم:مذموم اختلاف؛ ایسے اختلاف کو ’اختلافِ تضاد‘ اور اختلافِ تناقض‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ اس کی بہت سی قسمیں ہیں، جیسے عقائد میں اختلاف، بدعتی اور منحرف فرقوں کے اختلافات، جنگوں میں اختلاف اور ایسے اختلافات جو خواہشاتِ نفس کی پیروی، سچائی کے انکار یا تعصب کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ ایسا اختلاف لڑائی جھگڑے اور کشمکش کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

’اختلاف‘ یعنی تنازع۔ جب لوگ تنازع میں پڑ جائیں اور ہر شخص اپنی راہ الگ کر لے، تو کہا جاتا ہے’’اِختَلَفَ القوم‘‘ کہ لوگ اختلاف میں پڑ گیے۔ اختلاف خلاف ہونے، ایک دوسرے کی ضد ہونے اور ایک دوسرے کے برعکس ہونے کے معنی میں آتا ہے۔ یہ ’خِلافۃ‘ سے ماخوذ ہے، جو کسی شے کے بعد کسی شے کے آنے اور اُس کا قائم مقام بن جانے کو کہتے ہیں۔ اختلاف کے معانی میں ’تنوع‘، ’تغیر‘ اور ’تفرُّق‘ بھی آتے ہیں۔