البحث

عبارات مقترحة:

الصمد

كلمة (الصمد) في اللغة صفة من الفعل (صَمَدَ يصمُدُ) والمصدر منها:...

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

النصير

كلمة (النصير) في اللغة (فعيل) بمعنى (فاعل) أي الناصر، ومعناه العون...

خشیت
(الْخَشْيَة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اللہ تعالیٰ سے ایسا خوف رکھنا جس میں اس کی تعظیم، اور اس کی کمال بادشاہی اور عظمت وجلال کا علم شامل ہو۔

الشرح المختصر

خشیت: یہ ایک قلبی عبادت ہے جس کے ذریعے انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ یہ دراصل خوف کی ایک خاص حالت وکیفیت کا نام ہے جو خالق کی عظمت کی معرفت اور اس کی ہیبت کے احساس سے پیدا ہوتی ہے، اسی لیے اللہ تعالی نے اس صفت سے اپنے بندوں میں سے صرف علما کو مخصوص کیا ہے۔ علم اور خشیت لازم ملزوم ہیں، چنانچہ اگر ان دونون میں سے کوئی ایک نہیں ہوگا تو دوسرا بھی نہیں ہوگا۔ اور جو شخص جتنی زیادہ اللہ تعالی کی معرفت رکھنے والا ہوگا، وہ اتنا ہی زیادہ اللہ تعالی سے ڈرنے والا اور اس کی خشیت رکھنے والا ہوگا۔

التعريف اللغوي المختصر

خشیت: خوف و ڈر، اسی سے کہا جاتا ہے: ”خَشِيَهُ“ کہ وہ اس سے خوفزدہ ہوگیا اور ڈر گیا۔ ایک قول کی رو سے خشیت دراصل وہ ’خوف ہے جس کے ساتھ تعظیم ہو‘۔ اکثر یہ اس چیز کی معرفت کی بنیاد پر ہوتی ہے جس سے خوف محسوس کیا جاتا ہے۔ یہ اصل میں ”الخَشِيّ“ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے سوکھا ہوا پودا۔