البحث

عبارات مقترحة:

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

المصور

كلمة (المصور) في اللغة اسم فاعل من الفعل صوَّر ومضارعه يُصَوِّر،...

البصير

(البصير): اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على إثباتِ صفة...

خلفائے راشدِین
(الخُلَفَاءُ الرَّاشِدُونَ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

پہلے چار خلفاء جو اللہ کے رسول محمد ﷺ کی وفات کے بعد یکے بعد دیگرے مسلمانوں پر امیر مقرر ہوئے۔ اور وہ ابو بکر صدیق، عمر بن خطاب، عثمان بن عفان اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم ہیں۔

الشرح المختصر

اس امت میں نبیﷺ کے بعد سب سے افضل چار خلفاء راشدین ہیں جن کی اتباع کرنے اور جن کے طریقہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا حکم رسول اللہ ﷺ نے دیا تھا، وہ ابوبکر صدیق، ابو حفص عمر بن خطاب، ذو النورین عثمان بن عفان اور ابو الحسن علی بن ابی طالب ہیں۔ رضی اللہ عنہم ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ابتدائے بعثت سے رسول اللہ ﷺ کی رفاقت میں رہے اور نبی ﷺ کی وفات کے بعد علمی، عملی اور دعوتی اعتبار سے دین کے قیام، مسلمانوں کے مصالح عامہ کے حصول اور ان کے دنیوی و اخروی امور کی نگہداشت کی خاطر انہیں خلافت و امامت سونپی گئی۔ ان کی خلافت تیس سال کے عرصہ پر محیط رہی۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی مدت دو سال تین ماہ ہے، عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی مدت ساڑھے دس سال ہے، عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کی مدت بارہ سال ہے اور علی رضی اللہ عنہ کی مدتِ خلافت چار سال، نو ماہ ہے۔ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ افضلیت میں ان کی ترتیب وہی ہے جو خلافت میں ہے۔