العزيز
كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...
وہ وسائل جو اللہ کے ساتھ شرک میں مبتلا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
’شرک کے ذرائع‘ سے مراد وہ وسائل اور طریقے ہیں جو غیراللہ کی عبادت اور اللہ کے ساتھ شرک کرنے کا سبب بنتے ہیں، چاہے یہ شرک اصغر ہو یا شرک اکبر۔ ان وسائل میں سے کچھ تو وہ ہیں جو اصلاً مباح ہیں جیسے ذبح کرنا اور سفر کرنا۔ اور کچھ ایسے ہیں جو اصلاً حرام ہیں جیسے قبر پر عمارت بنانا وغیرہ۔ شرک کے ذرائع کی دو قسمیں ہیں: 1۔ حسی ذرائع: جیسے قبر پر عمارت تعمیر کرنا اور اسے سجانا اور اس پر قربانی کرنا۔ صالحین سے برکت حاصل کرنا اور آثار قدیمہ کی بہت زیادہ زیارت کرنا وغیرہ۔ 2۔ معنوی ذرائع: جیسے انسانوں کے بارے میں غلو سے کام لینا، ان کی تقدیس کرنا، غیراللہ کی قسم کھانا اور ’مَا شَاءَ اللهُ وَشَاءَ فُلاَنٌ‘ (جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے) کہنا وغیرہ۔