القادر
كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...
مکہ اور مدینہ کے مابین ایک جگہ جو ”جحفہ“ کے بجائے شام، مصر اور مغرب (مراکش) سے آنے والے لوگوں کی میقات ہے۔
رابغ: حج وعمرہ کے مواقیت میں سے ایک میقات ہے، جو مکہ اور مدینہ کے درمیان بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب، مدينہ سے آنے والے شخص کے لیے جحفہ سے کچھ پہلے پڑتا ہے۔ شام، مراکش، مصر اور ترکی سے آنے والے حجاج جحفہ کے بجائے یہاں سے احرام باندھتے ہیں۔ مقام جحفہ کے آثار بہت پہلے سے ختم ہو چکے ہیں اور اب صرف بادیہ نشین لوگوں ہی سے اس کی پہچان ہو پاتی ہے۔ مذکورہ علاقوں کے حاجی احتیاطاً رابغ سے احرام باندھنے لگے ہیں ۔ آج کل یہ جدہ کے شمال میں ساحل پر واقع ایک شہر ہے جو مکہ مکرمہ کے تابع ہے اور مکہ سے تقریبا 220 کلومیٹر دور ہے۔
رابغ: مکہ اور مدینہ کے مابین بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب واقع ایک وادی ہے۔ یہ نام دراصل ”رَبَغَ القَوْمُ فِي النَّعِيمِ“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے لوگوں نے ایسی جگہ اقامت اختیار کی جہاں ٹھہرنا اور زندگی بسر کرنا خوشگوار ہوتا ہے۔