سننِ رواتب
(السُّنَنُ الرَّوَاتِبُ)
من موسوعة المصطلحات الإسلامية
المعنى الاصطلاحي
مسنون رکعتیں جو فرض نماز سے پہلے اور بعد ادا کی جاتی ہیں۔
الشرح المختصر
سنن رواتب وہ مسنون نمازیں ہیں جو فرض نمازوں کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں جو کہ ان کے تابع ہوتی ہیں بایں طور کہ ان سے قبل یا ان کے بعد ان کی ادائیگی ہوتی ہیں۔ یہ وہی نمازیں ہیں جن کی پابندی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچوں فرض نمازوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ ان کى تعداد بارہ ہے: چار ظہر سے قبل، دو اس کے بعد، دو مغرب کے بعد، دو عشا کے بعد اور دو فجر سے قبل۔