العالم
كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...
وہ احکام جو امن وجنگ کی حالت میں نبی ﷺ کا اپنے دشمنوں کے ساتھ جو برتاو ہوتا تھا اس کى روشنی میں غیر مسلموں کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات کو استوار کرتے ہیں۔
السِّيَرُۃ: وہ نظام جو ایسے احکام وقوانین پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں حاکم اپنے اسلامی لشکر نیز کفار خواہ حربی ہوں یا معاہد یا ذمی یا مرتد اور باغی ہوں -جن کا جرم مشرکین کے جرم سے اخف ہے- کے ساتھ معاملہ کرتے وقت اپناتا ہے اور ان جیسے دیگر معاملات جو نبی ﷺ سے مروی ہیں ان کو اپناتا ہے۔ مغازی کو ”سیر“ کہا جاتا ہے اس لیے کہ اس کا پہلا مرحلہ دشمنوں کی طرف چلنے کا ہوتا ہے۔ معاصرین نے سیر کو بین الاقوامى دستور (دستورى قانون) کا نام دیا ہے۔
السِّيَرُة: اس سے مراد طریقہ ہے خواہ وہ اچھا ہو یا برا۔ کہا جاتا ہے: ”سارَ في النّاسِ بِسيرَةٍ حَسَنَةٍ“ یعنی اس نے اچھا طریقہ اپنایا۔ یہ لفظ ”سیر“ سے ماخوذ ہے جس کے معنى چلنے اور گزرنے کے ہیں۔