الوكيل
كلمة (الوكيل) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (مفعول) أي:...
وہ شے جو محض اللہ کے ساتھ خاص ہے اس میں مخلوق کو اس کا ہمسر قرار دینا۔ (2)
شرک یہ ہے کہ وہ اشیاء جو صرف اور صرف اللہ کے ساتھ خاص ہیں مثلًا عبادت اوراس کے اسماء وصفات وغیرہ، ان میں آپ اللہ کے سوا اس کی مخلوقات میں سے کسی کو اس کا ہم سر بنائیں۔ شرک کی دو اقسام ہیں:۔ پہلی قسم: وہ شرک جس کا تعلق اللہ تعالی ٰکی ذات، اس کے اسماء و صفات اور اس کے افعال کے ساتھ ہے۔ یہ ربوبیت میں شرک ہے۔ دوسری قسم: اللہ کی عبادت اور اس کے ساتھ معاملہ میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔ یہ عبادت اور الوہیت میں شرک ہے ۔(3)
شرک: اس کا معنی ہے ’حصہ ‘۔ یہ ’مشارکت ‘کامعنی بھی دیتا ہے جس کا مطلب ہے ’ضم ہونا‘ اور ’ملنا‘۔ اس کا اطلاق ’کفر ‘پر بھی ہوتا ہے اور کسی شے کو ’باہم تقسیم کرنے‘اور اس میں ’شریک ہونے ‘پر بھی ہوتا ہے ۔