صَلاة، نماز (الصَلاةُ)

صَلاة، نماز (الصَلاةُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


چند اقوال وافعال جن کی ابتداء تکبیر سے اور انتہاء سلام سے ہوتی ہے۔

الشرح المختصر :


صلاۃ سے مراد معروف عبادت ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالی کا تقرب حاصل کیا جاتا ہے، جو کہ قیام وقعود، رکوع وسجود پر مشتمل کچھ معروف افعال اور قراءت و ذکر وغیرہ پر مشتمل کچھ مخصوص اقوال ہیں جن کا آغاز تکبیرِ تحریمہ سے ہوتا ہے اور اختتام سلام پر ہوتا ہے۔ نماز معین اوقات میں کچھ مخصوص شرائط کے ساتھ ادا کی جاتی ہے مثلاً طہارت کا ہونا اور قبلہ رخ ہونا وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


صلاۃ کا لغوی معنی ہے ثناء ودعائے خیر کرنا۔ اور ایک قول یہ ہے کہ یہ ”الصَّلا“ سے ماخوذ ہے یعنی وہ ہڈی جس پر سرین ہے۔