المجيد
كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...
مخلوق کی خاص شکل و ہیئت جس کے ذریعے وہ دوسری مخلوقات سے ممتاز ہوتا ہے چاہے اس کی ہیئت مجسّم ہو یا پھر غیر مجسّم (جیسے نقش ونگار اور فوٹو کاپى)۔
الصُّورۃ: مخلوق کی ہیئت وساخت اور اس کی خلقت کی شکل وصورت۔ الصُّورۃ کی دو قسمیں ہیں: 1. صورہ مجسمہ (جسم والی صورت): اس سے مراد وہ تصویر ہے جو ابعاد ثلاثہ (طول، عرض اور عمق) کا حامل ہو یعنی جس کا حجم اور سایہ ہو بایں طور کہ اس کے اعضاء نمایاں ہوں جنھیں چھو کر پتہ لگ سکتا ہو۔ اسے ”تِمثال“ (مجسمہ) کہا جاتا ہے۔ 2. غیر مجسم یا مسطح صورہ سے مراد وہ تصویر ہے جس کے صرف دو ابعاد ہوں اور اس کے اعضاء کا صرف دیکھ کر پتہ چلتا ہو، چھو کر ان کا ادراک نہ ہوتا ہو۔ جیسے وہ تصویریں جو کاغذ یا کپڑے پر بنی ہوتی ہیں۔
الصُّورَةُ: شکل اور ہیئت۔ یہ ’صفت‘ کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اور ہر وہ شے جو اصل سے لی جائے اور اس سے نقل کی جائے (جیسے فوٹو کاپی) وہ صورت کہلاتی ہے۔