الرقيب
كلمة (الرقيب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...
وہ مفادات و مصالح جو دین و دنیا کے قیام میں ضروری ہیں بایں طور کہ اگر وہ ضائع ہوجائیں یا ان میں سے کچھ ضائع ہوجائے تو زندگی خراب یا بری طرح متاثر ہو جائے۔
ضرورِيّاتُ: وہ ضروری مصالح و مفادات جن پر زندگی کا دارومدار ہوتا ہے اور ان کے بغیر زندگی کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ ضروری اشیاء پانچ ہیں: دین، نفس (جان)، عقل، مال اور عزت۔ ضرورت کی شدت کے اعتبار سے ان کے مابین تفاوت پایا جاتا ہے۔ البتہ دین کی حفاظت باقی سب پر مقدم ہے۔ اور نفس کی حفاظت کا درجہ مال کی حفاظت سے پہلے آتا ہے اور عزت کی حفاظت مال کی حفاظت پر مقدَّمْ ہے، اور اسی طرح۔
ضرورِيّاتُ: اس سے مراد ہر وہ شے ہے جس کی سخت حاجت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے ”هذا شَيْءٌ ضَرورِيٌّ“ یعنی یہ چیز لازمی ہے۔ یہ دراصل ضَرَر سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے’تنگی اور پریشانی‘۔ اس کا معنی مشقت اور سختی بھی آتا ہے۔