البحث

عبارات مقترحة:

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

الرب

كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...

الأول

(الأوَّل) كلمةٌ تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

طمانیت (اطمینان)
(الطُّمَأْنِينَةُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

نماز کے تمام فعلی ارکان میں تھوڑی دیر کے لیے اعضا وجوارح کا پرسکون ومستقر ہو جانا یہاں تک کہ ہر عضو اپنی جگہ پر برابر ہو جائے۔

الشرح المختصر

’طمانیت‘ جسم کے اعضا اور جوڑوں کا ایک وقت کے لیے اپنی جگہ ٹھہر جانا۔ اس کی کم از کم مقدار اتنی ہے کہ سکون حاصل ہو جائے گرچہ کم ہی کیوں نہ ہو، یا یہ کہ تھوڑی دیر کے لیے اعضا وجوارح کی حرکت تھم جائے۔ اس کی کم از کم مقدار اور مدت کے متعلق ایک قول یہ بھی ہے کہ اس رکن میں واجب ذکر کے بقدر رکا جائے، جیسے مثال کے طور پر ایک تسبیح کے بقدر رکنا۔

التعريف اللغوي المختصر

الطُّمَأْنِينَةُ: ’سکون و قرار ‘۔ جب دل کو سکون آجائے اور وہ مضطرب نہ ہو تو کہا جاتا ہے:”اطْمَأَنَّ القَلْبُ اطْمِئناناً وطُمَأْنِٓينَةً“ یعنی دل پرسکون ہوگیا اور پریشان نہیں ہوا۔ ’طمانینت‘ کی ضد ’اضطراب‘ اور ’قلق ‘ہیں ۔ ’اطمینان‘ کا حقیقی معنی ’اقامت‘ اور ’ثبات‘ وقرار‘ ہے۔