الحكيم
اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...
وہ انسان جو غلام اور مملوک ہو اور پھر آزاد ہوجائے ۔
عتیق وہ غلام ہے جو اپنے آقا کی طرف سے آزادی ملنے کی وجہ سے آزاد ہوجائے اور غلامی سے نکل جائے بایں طور کہ اسے ایک ایسی شرعی صلاحیت حاصل ہوجائے جس کی وجہ سے اس سے کسی دوسرے کی ملکیت ختم ہوجائے اور اس کی وجہ سے وہ شہادت و ولایت اور ان شرعی تصرفات کے کرنے کا اہل ہوجائے جو وہ دورانِ غلامی نہیں کرسکتا تھا۔
عتیق سے مراد غلامی سے آزاد شدہ آدمی ہے۔ عِتق کا معنی آزادی ہے۔ عتیق کی ضد غلام اور مملوک ہیں۔ عتق اور عتاقہ کا معنی خالص ہونا بھی آتا ہے اور یوں عتیق کا معنی خالص ہوگا۔ عِتق کا اطلاق پرانے پر بھی ہوتا ہے۔ عِتق کا معنی انتہاء تک پہنچنا بھی آتا ہے۔