القابض
كلمة (القابض) في اللغة اسم فاعل من القَبْض، وهو أخذ الشيء، وهو ضد...
نفس کی خود پسندی اور فضیلت و نعمت کو بڑا سمجھنا اور منعمِ حقیقی کی شکر گزاری کو بھول جانا۔
’عُجب‘ (خود پسندی): انسان کا اپنے بارے میں یہ گمان کرنا کہ وہ کسی مقام ومرتبہ کا مستحق ہے حالانکہ وہ اس کا مستحق نہیں ہوتا۔ یہ در اصل انسان کے خود پسندی میں مبتلا ہونے کے سبب ہوتا ہے۔ یہ ایک خطرناک بیماری اور شرک کی ایک قسم ہے؛ کیوں کہ یہ اپنے آپ کو شریک بنانے، خود کا دلدادہ ہو جانے اور نعمتوں کو اپنی طرف منسوب کرنے کے قبیل سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خود پسندی کا شکار شخص یہ بھی سمجھتا ہے کہ وہ کامیاب ہو گیا ہے اور یہ کہ اپنی نیکیوں کی وجہ سے وہ اللہ سے مستغنی ہوچکا ہے۔ اسی طرح خود پسندی ایک بری عادت ہے جو انسان کو اللہ تعالی سے کفر کرنے تک پہنچا دیتی ہے، جس طرح ابلیس کا حال ہوا کہ وہ اپنی اصل اور عبادت کے سبب خود پسندی میں مبتلا ہو گیا۔ خود پسندی طاقت وقوت، عقل مندی، مال و دولت، اولاد، جاہ و منصب اور حسب و نسب وغیرہ جیسے خودپسندی کے مظاہر کے سبب پیدا ہوتی ہے۔
العُجْبُ: انسانی نفس کا غرور وتکبر میں مبتلا ہو کر خوش ہونا۔ جب کوئی انسان اپنے مال پر خوش ہو تو کہا جاتا ہے: ”فُلانٌ مُعْجَبٌ بِمالِهِ“۔ ’عُجب‘ کا لفظ دراصل ’إعجاب‘ سے نکلا ہے جس کا معنی ہے: کسی شے کو بڑا، عظیم اور اچھا سمجھنا۔