الحي
كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...
وہ لاغر چوپایہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔
’عجفاء‘: دُبلا اور لاغر چوپایہ۔ اس کی دو قسمیں ہیں: 1- اتنا زیادہ لاغر جانور جس کے اوپر گوشت ہی نہ چڑھے، بایں طور کہ لاغر پن اس کی ہڈی سے مغز کوختم کردے۔ 2- ایسا لاغر جانور جس کی ہڈی کا مغز ختم نہ ہوا ہو۔ لاغر جانور کا لاغر پن کبھی تو کسی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے اور کبھی پیدائشی ہوتا ہے۔
عجفاء: دُبلی، لاغر وکمزور بکری، اس کی جمع ’عَجْفَاوَاتٌ‘ اور ’عِجَافٌ‘ آتی ہے، اس سے مراد وہ بکریاں ہیں جن کا گوشت سوکھ گیا ہو اور ان کا فربہ پن ختم ہوگیا ہو۔ نر چوپایے کو ’أَعْجَفُ‘ کہتے ہیں۔ یہ دراصل ’عَجَف‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی دُبلاپن ہے۔ کہا جاتا ہے: ”عَجُفَتْ تَعْجُفُ عَجَفاً فَهِيَ عَجْفاءُ“ یعنی بکری دُبلی ہوگئی۔ ’عَجَف‘ قید کرنے اور روکنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔