البحث

عبارات مقترحة:

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

الوهاب

كلمة (الوهاب) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) مشتق من الفعل...

عِشق
(الْعِشْقُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شہوت آمیز حد سے زیادہ محبت۔

الشرح المختصر

’عشق‘ محبت کے مراتب میں سے ایک بلند مرتبہ ہے، اس سے مراد محبت میں افراط اور اس میں حد سے تجاوز ہے، بایں طور کہ معشوق عاشق کے دل پر قابض ہوجائے یہاں تک کہ اس کا دل اس کے تخیل، تذکرہ اور سوچ سے خالی نہ ہو، اس طرح کہ وہ (معشوق) اس کے دل ودماغ سے کبھی نہ نکلے۔ یہ دل کے امراض میں سے ایک ایسا مرض ہے، جس کا علاج مشکل ہے۔ اس کا سبب: اللہ تعالی کے ذکر سے روگردانی کرنا، دل کا اُس کی محبت سے خالی ہونا، اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنا اور سننا وغیرہ۔ جس کی وجہ سے عشق میں مبتلا شخص عام طور سے ظلم و زیادتی کی حد تک پہنچ جاتا ہے؛ یا تو خود اپنے اوپر قتل کے ذریعہ، یا دوسروں کے حق میں معصیت یا ایذا رسانی وغیرہ کے ذریعہ۔

التعريف اللغوي المختصر

عِشق: محبت کی زیادتی اور اس میں حد سے بڑھ جانا۔ کہا جاتا ہے: ”عَشِقَ الشَّيْءَ، يَعْشَقُهُ، عِشْقاً وعَشَقاً“ یعنی اُس نے اس شے سے انتہائی محبت کی۔ یہ اصل میں ’عَشَق‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے کسی شے سے چمٹنا اور اس سے جدا نہ ہونا۔