الطيب
كلمة الطيب في اللغة صيغة مبالغة من الطيب الذي هو عكس الخبث، واسم...
دوسروں کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے سختی سے کام لینا اور اسے قول یا فعل سے ایذا پہنچانا۔
عُنف (تشدد) ان بُرے اخلاق میں سے ہے جو لوگوں کے مابین حُسنِ معاشرت کے منافی ہیں۔ یہ ایک ایسا خلق ہے جو دوسروں کے ساتھ تعامل میں شدت اور سختی سے مرکب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زبان یا بدن سے ایذا رسانی بھی ہوتی ہے۔ حالاں کہ اسلام کا منہج رحم دلی اور نرمی پر قائم ہے، نہ کہ تشدد، سختی اور شدت پر۔
العُنْفُ: شدت اور قوت ۔ جب کوئی کسی کے ساتھ سختی کرے تو کہتے ہیں: ”عَنُفَ بِهِ، يَعْنُف، عُنْفاً، فهو عَنِيفٌ“۔ ’عنیف‘ اس شخص کو کہا جاتا ہے جس میں نرمی نہ ہو ۔ عُنف کی ضد رِفق (نرمی) اور یُسر (آسانی) ہے۔ عُنف کا لفظ دراصل الاعْتِناف سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: ناپسندیدگی اور مشقت۔