غیبت (الْغَيْبَةُ)

غیبت (الْغَيْبَةُ)


الفقه العقيدة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


انسان کا اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کے عیب یا خامی کا اس انداز سے ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہے۔

الشرح المختصر :


غیبت کا مطلب پیٹھ پیچھے برائی کرنا ہے، یعنی کوئی شخص کسی انسان کا اس کے پیچھے ایسی چیز کے ساتھ ذکر کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہے اور اس کا ذکر کرنے سے اسے تکلیف پہنچتی ہے، چاہے اس کا تعلق اس کے بدن سے ہو، یا اس کے دین، یا اس کے اخلاق یا اس کی خلقت یا اس کے مال یا اس کی حرکات یا اس کے علاوہ اس سے متعلق کسی اور چیز سے ہو۔ اسی طرح چاہے اس کا ذکر زبان سے ہو یا اشارے سے یا کسی اور طریقے سے ہو؛ اس لیے کہ اسے کنائے میں بیان کرنا صراحتاً کہنے کے قائم مقام ہے، اسی طرح فعل کے ذریعہ سے غیبت کرنا قول ہی کے مانند ہے۔ نیز اشارہ، کنایہ، اشارۂ چشم وابرو، تحریر، حرکت اور ہر وہ چیز جس سے مقصود سمجھ میں آجائے وہ غیبت میں داخل ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الغِيبَةُ: کسی غیر موجود شخص کا اس انداز میں ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔ غائب کا معنی ہے مستور و محجوب۔ غیبت کا لفظ درحقیقت غَیب سے ماخوذ ہے جس سے مراد ہر وہ شے ہے جو چھپی اور پوشیدہ ہو۔