الحسيب
(الحَسِيب) اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على أن اللهَ يكفي...
فرائض کو ترک کرکے یا حرام کاموں کا ارتکاب کرکے اللہ کی اطاعت اور اس کے رسول کی اطاعت سے نکل جانا۔
فسوق: سے مراد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت سے باہر ہو کر شریعت کی مخالفت کرنا ہے۔ یہ شہادتین کے اقرار اور اللہ تعالی کی وحدانیت پر یقین رکھنے کے با وصف، کبیرہ گناہوں کے ارتکاب اور صغیرہ گناہوں پر اصرار یا پھر کبھی فرائض کو چھوڑنے اور کبھی محرمات کا ارتکاب کرنے کے سبب راہ راست سے ہٹ جانے اور اطاعت گزاری سے منہ موڑلینے سے ہوتا ہے۔
’فسوق‘: اطاعت سے اور جادۂ استقامت سے نکل جانا۔ کہا جاتا ہے: ’فَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ‘ یعنی ’وہ اپنے رب کی اطاعت سے نکل گیا‘۔ ’فسوق‘ کا اصل معنی ہے: کسی شے کا دوسری شے سے بطورِ فساد نکلنا۔