الحق
كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...
امیر لشکر جو جنگ کے معاملات کی تدبیر کرتا اور معرکہ کے نظم و نسق کو چلانے کی ذمہ داری سر انجام دیتا ہے۔
قائد وہ شخص ہے جسے لشکر پر حکم حاصل ہوتا ہے، جو جنگ کی سرگرمیوں کی تدبیر کرتا ہے، معرکہ کى كاروائى كو انجام دیتا ہے، مال غنیمت تقسیم کرتا ہے، صلح ومصالحت کے معاہدے کرتا ہے، جنگ بندی کا اعلان کرتا ہے، سرایا اور فوجی مہمات کو روانہ کرتا ہے، مختلف فوجیوں کو تقسیم کرکے ان کے لیے مختلف جھنڈے قائم کرتا ہے، مسلمان قیدیوں کی رہائی کرواتا ہے اور اسی طرح کے دیگر جنگ وجہاد کے معاملات کو سر انجام دیتا ہے۔
قائد: وہ شخص جو کسی دوسرے شخص سے آگے ہو اور چلنے میں اس کی رہنمائی کررہا ہو، چاہے اس کا ہاتھ تھامے ہوئے ہو یا پھر اس کی سواری کی لگام کو تھامے رکھا ہو۔ جب کوئی اپنے گھوڑے کو اپنے پیچھے پیچھے لے چلے تو کہا جاتا ہے: ”قادَ الرَّجُل الفَرَسَ“۔ اس کی ضد ’سائق‘ ہے۔ ’قائد‘ کے لفظ کا اطلاق امیرِ لشکر پر بھی ہوتا ہے۔