کتمانِ سِرّ (رازداری) (كِتْمَانُ السِّر)

کتمانِ سِرّ (رازداری) (كِتْمَانُ السِّر)


التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


انسان کا راز کی حفاظت کرنا، چاہے وہ خود سے متعلق ہو، یا پھر اس کا تعلق کسی اور سے ہو جب کہ اس نے اُسے اس پر امین بنایا ہو۔

الشرح المختصر :


کتمانِ سر (راز کی حفاظت) کا تعلق عملی اخلاقیات کے مسائل سے ہے، نیز یہ کامیابی وکامرانی کے مضبوط ترین اسباب میں سے ہے۔ سر اس چیز کا نام ہے جسے انسان چھپاتا ہے، اس کی ضد اعلان ہے۔ راز کی دو قسمیں ہیں: اول: وہ بات جو انسان کسی اور کو خفیہ طور پر بتاتا ہے، پھر وہ اسے اس پر امین بناتا ہے؛ چاہے ایسا وضاحت کے ساتھ کرے جیسے کہ اس سے کہے: ’’جو میں تجھے بتا رہا ہوں اسے خفیہ رکھنا‘‘۔ یا پھر صورت حال اس کا پتہ چلے مثلاً وہ اپنی گفتگو کو باقی لوگوں سے مخفی رکھے، یا اکیلے میں اس سے گفتگو کرے اور اس دوران اِدھر اُدھر دیکھے، یا اس کے ساتھ اپنی آواز کو پست کرلے۔ دوم: وہ حدیثِ نفس (دل میں گزرنے والا خیال) ہو جسے ظاہر کرنے سے انسان شرماتا ہے، یا کوئی عیب ہو جسے وہ چھپانا چاہتا ہے یا اس طرح کی کوئی اور بات ہو۔ دونوں قسموں میں کتمان (رازداری) قابلِ تعریف ہے۔ پہلی قسم میں وہ ایک طرح کی وفاداری اور وقار کی علامت ہے، اور دوسری قسم میں وہ حزم و احتیاط اور پردہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔ البتہ راز فاش کرنا انسان کے بے صبرا اور تنگ دل ہونے کی دلیل ہے، اور یہ کمزور آدمیوں، بچوں اور عورتوں کا وصف ہے۔