الرقيب
كلمة (الرقيب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...
کسی شخص کی جگہ دوسرے کو مقرر کرنا جو اس کے نائب کی حیثیت سے اس کا کام مکمل کرے۔
’استخلاف‘ کا عام معنی کسی انسان کا دوسرے شخص کو اپنی جگہ مقرر کرنا ہے۔ تاکہ وہ اس کے نائب کےطور پر اس کا کام کرے۔ جیسے امام کے بے وضو ہونے یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے کسى دوسرے شخص کو اپنی جگہ کھڑا کرنا تاکہ وہ نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے نماز مکمل کرے۔
(استخلاف) ’نيابت ‘کو کہتے ہیں۔ کہاجا تا ہے ’’اِسْتَخْلَفَ فلانٌ فلانًا فی مالِہِ‘ کہ فلاں نے فلاں شخص کو اپنے مال کا نائب، اپنا قائم مقام نیز جانشین بنایا۔ اس کا اصل معنیکسی چیز میں جانشین بنانا ہے، خَلَفْ کا مطلب کسی چیز کا عوض اور بدل ہے۔