متبائن (الْمُتَبَايِن)

متبائن (الْمُتَبَايِن)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ہر وہ لفظ جو دوسرے لفظ سے اسم اور معنی کے لحاظ سے مختلف ہو جیسے انسان کا لفظ گھوڑے کے لیے متباین ہے۔

الشرح المختصر :


متباین عربی زبان کے الفاظ کی اقسام میں سے ایک قسم ہے۔ اس سے مراد وہ لفظ ہے جو دوسرے لفظ سے برخلاف معنی پر دلالت کرے۔ ”التباین“ کا معنی یہ ہے کہ دو مختلف الفاظ کے معانی میں بھی اختلاف پایا جائے۔ مثلا ’فرس‘ اور ’رجل‘ کے الفاظ۔ کلام کا اکثر حصہ متباین الفاظ پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس میں لفظ اور معنی دونوں مختلف اور جدا ہوتے ہیں۔ یعنی دونوں کلمات میں سے ہر ایک کے حروف اور معانی دوسرے کے حروف و معانی سے مختلف ہوتے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


مختلف اور ایک دوسرے کے برخلاف، ’تباین‘ کا معنی ہے مختلف اور ایک دوسرے کے برخلاف ہونا۔ ”متباین“ کے معنی دوسری شے سے ممتاز کے بھی آتے ہیں اور ”تباین“ کا معنی ہے: ایک دوسرے سے نمایاں ہونا۔ لفظِ تباین در اصل ”البین“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے دور ہونا اور الگ ہونا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”بَانَ الشَّيْءُ يَبِينُ بَيْنًا وَبَيْنُونَةً“ یعنی شے دور ہو گئی، جدا ہوگئی۔