البحث

عبارات مقترحة:

الحفيظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحفيظ) اسمٌ...

المقيت

كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

مثلیات (ہم مثل چیزیں)
(الْمِثْلِيَّاتُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ہر وہ چیز جس کا بازار میں بلا کسی قابلِ اعتبار فرق کے نظیر پایا جائے، بایں طور کہ اس کے سبب سے قیمت مختلف نہ ہو۔

الشرح المختصر

”مِثْلِيّات“ وہ اشیاء ہیں جو روایتی معیاری یونٹس (اکائیوں) کے تابع ہوتی ہیں، اور وہ وزن یا سائز یا لمبائی یا شمار ہیں۔ یا یوں کہا جائے کہ ”مِثْلِيّات“ وہ ہے جس کے افراد یا اجزاء باہم مماثل ہوں اس طور پر کہ ان میں سے بعض کا بعض کے قائم مقام ہونا بغیر کسی قابل اعتبار فرق کے ممکن ہو۔ اور فرق کی وجہ سے قیمت مختلف نہ ہو، جیسے مکیل، موزون اور عددی متقارب جیسے اخروٹ اور انڈے۔ مِثلی کی ضد غیرمثلی ہے جیسے حیوانات، سامان، املاک وجائیداد، عددی متفاوت، اس (غیر مثلی) کو ”قیمی“ یا”عینی“ کہا جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

”مِثْلِيّات“ یہ جمع ہے ”مِثْلِـيّ“ کی۔ ”مِثْلِـيّ“ منسوب ہے ”مِثل“ کی طرف، جس کا معنی ہے مشابہ اور نظیر، یہ دو چیزوں کے درمیان برابری کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔