الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
ہر وہ عقیدہ یا عبادت جو قرآن، سنت اور سلفِ صالحین کے اجماع کے خلاف ہو، جسے لوگ اپنی خواہشات اور رایوں کی بنیاد پر دین میں ایجاد کرتے ہیں۔
’مُحدَثاتِ أمور‘: دین کا ہر وہ عقیدہ اور عمل جو آپ ﷺ اور صحابہ کے عقائد اور اعمال کے خلاف ہوں یا یوں کہا جائے کہ ہر وہ چیز جس کی دین میں کوئی اصل نہ ہو۔ ہر وہ عمل جس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہو لیکن اس پر قرآن، حدیث سے کوئی دلیل نہ ہو وہ بدعت کہلاتی ہے۔ایسے عمل کے ذریعے بندہ جتنا اللہ کا قُرب حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اتنا ہی اللہ تعالیٰ سے دور ہوتا جاتا ہے۔ ’مُحدَثات‘ کی دو قسمیں ہیں: اعتِقادِی مُحدثات: اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جو عقائد دیئے ہیں اور قرآنِ کریم میں جو عقائد نازل فرمائے ہیں ان کے بر خلاف عقیدہ رکھنا۔ اس کی مثال جیسے جہمیّہ وغیرہ نے اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کے انکار کی بدعت ایجاد کی۔ اس کے علاوہ خلقِ قرآن کا قائل ہونا اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی رؤیت کا انکار کرنا۔ تَعَبُّدِي مُحدثات: ایسا طریقۂ عبادت جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت نہیں دی، ایسے اعمال اور رواج جو دین میں نئے ایجاد کردہ ہوں جسے اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا جیسے شبِ برات اور عید میلاد النبی کی محفلیں وغیرہ۔