المجيد
كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...
ایسی تجارت جس میں دو لوگ شریک ہوں، ایک سرمایہ لگائے اور دوسرا اپنی محنت، اور نفع میں دونوں حسبِ شروط شریک ہوں ۔
”مضاربت“ شِرکتِ عقود کی ایک قسم ہے۔ اس کا معنی ہے: کوئی شخص کسی دوسرے کو اپنا مال تجارت کی غرض سے اس شرط پر دے کہ وہ بھی اس کے نفع میں ایک متعین حصہ جیسے نصف یا ایک تہائی کا حق دار ہوگا، اور خسارہ کا خمیازہ صاحبِ مال کو اٹھانا پڑے گا۔ سرمایہ کار کو ’’ربُّ المال‘‘ اور عامل کو ”مضارِب“ کہا جاتا ہے۔مضاربت کی دو قسمیں ہیں: پہلی قسم: مطلق مضاربت؛ اس قسم میں زمان ومکان نیز تجارت کی نوعیت کی نہ تو حد بندی ہوتی ہے، نہ ہی بیچنے اور خریدنے والے کی تحدید ہوتی ہے۔ دوسری قسم: مقید مضاربت: اس قسم میں تجارت کی جگہ، مدت، یا تجارتی سرگرمیوں وغیرہ کی تعیین ہوتی ہے۔ وجہ تسمیہ: اس تجارت کا نام مضاربت ہے اس لیے کہ عامل اپنی محنت اور کد وکاوش کی بنا پر نفع کا حق دار بنتا ہے، یا اس لیے کہ دونوں شریک کوشش کرتے ہیں اور کچھ نفع حاصل کرتے ہیں۔
دو لوگوں میں مار پیٹ ہونا۔ ’ضرْب‘: چوٹ، کوشش، کام اور حرکت کو کہتے ہیں۔ ضرب کا اصل معنی کسی چیز کو کسی چیز پر طاقت سے مارنا ہوتا ہے۔ ضرب کے مترادف معانی میں تحدید، تعیین، فرض، واجب کرنا، ختم ہوجانا اور روک لینا شامل ہیں ۔