البحث

عبارات مقترحة:

القاهر

كلمة (القاهر) في اللغة اسم فاعل من القهر، ومعناه الإجبار،...

الحق

كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...

العزيز

كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...

معرفت
(الْمَعْرِفَة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

تفکر اور تدبّر کے ذریعہ کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا۔

الشرح المختصر

معرفت: کسی چیز کی حقیقت کو جاننا جس کے بارے میں پیشگی علم نہ ہو۔ یہ تصوّر اور تصدیق کا مرکّب ہے۔ اور علم اور عمل یعنی تصدیقِ قلب پر مشتمل ہوتا ہے۔ معرفت اور علم کے درمیان کئی وجوہ سے فرق ہے، جن میں سے چند یہ ہیں: 1-’ معرفت‘ کسی چیز کی صورت اور شکل سے متعلق ہوتی ہے، جب کہ ’علم‘ اس سے زیادہ گہرا ہوتا ہے، اس لیے کہ’ علم‘ صفات اور احوال کو جاننے کا نام ہے۔ 2- ’معرفت‘ علم سے زیادہ خاص ہے، اس لیے کہ ’معرفت‘ کسی چیز کا تفصیلی ’علم‘ ہوتا ہے، جب کہ ’علم‘ اجمالی اور تفصیلی دونوں ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

معرفت: کسی چیز کا اس کے آثار وقرائن میں غور وفکر کرکے ادراک کرنا۔ معرفت کی ضد انکار ہے۔ جب کوئی اپنے حواس خمسہ میں سے کسی حاسہ کے ذریعہ کسی شے کو جان لے تو کہا جاتا ہے: ”عَرَفَهُ، يَعْرِفُهُ مَعْرِفَةً وعِرْفاناً“۔ اس کا اصل لفظ سکون اور طمانینت پر دلالت کرتا ہے۔